0
Thursday 3 May 2012 16:28

مزدوروں کا عالمی دن، اندرون سندھ محنت کشوں کی ریلیاں اور جلوس

مزدوروں کا عالمی دن، اندرون سندھ محنت کشوں کی ریلیاں اور جلوس
اسلام ٹائمز۔ سکھر میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی جانب سے یوم مئی کے حوالے سے بیراج روڈ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبرل یونین، پاک ٹیلی کام ایمپلائز یونین، پیرا میڈیکل اسٹاف، مزدور یونین تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر اداروں کی مزدور یونین نے شرکت کی، ریلی سے سید زاہد حسین شاہ، بدر الاسلام ملک، اشرف غزالی، نذر محمد میمن اور اسلم شاہ نے خطاب کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ سکھر کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سکھر پریس کلب سے ایم کیو ایم کے زونل آفس تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت سکھر کے زونل آرگنائزر قطب الدین انصاری، نصرت عزیز سمیت زون کمیٹی کے دیگر اراکین نے کی۔ سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ محنت کشوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، وہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے دفتر میں اپنے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ 

نواب شاہ پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کی جانب سے اولڈ پاور ہاؤس سے نواب شاہ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر فضل محمد شیخ، مقصود احمد، انور چانڈیو، انعام الدین قریشی، سید دیدار شاہ، ضیاء الدین قریشی، شمس سیال، اسلم خانزادہ اور جاوید عمر نے خطاب کیا۔ لاڑکانہ وطن دوست مزدور فیڈریشن کے زیر اہتمام ریلی عزیز عباسی کی قیادت میں نکالی گئی۔ خاکسار تحریک، واپڈا سینٹرل لیبر یونین، رائس ملز مزدور یونین، بیڑی مزدور یونین اور پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ خیرپور میں مزدوروں کے عالمی دن پر سچل آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام متحدہ مزدور فیڈریشن نے کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر منظور حسین انصاری، وزیراعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری نظر محمد گاؤ، بلدیہ خیرپور کے ایڈمنسٹریٹر نیاز حسین جانوری، متحدہ مزدور فیڈریشن کے چیئرمین محمد علی پھلپوٹو اور دیگر تنظیموں کے رہنما محمد الیاس لاشاری، فیروز پھلپوٹو، قادر بخش پیرزادو اور نظر حسین پھلپوٹو تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ 

سانگھڑ پاکستان ورکرز کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، جس میں درجنوں مزدور تنظیموں اور اس کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹنڈو محمد خان میں مختلف مزدور یونین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر پی پی لیبر بیورو کے ضلعی صدر مولا بخش جسکانی، واپڈا یونین کے اقبال ہالیپوٹو، الیاس پٹھان، اویس علی میمن اور دیگر نے خطاب کیا۔ شہداد پور میں شباب ملی، عوامی تحریک، جمال لیبر یونین و دیگر تنظیموں کی جانب سے مشترکہ ریلی اسٹیشن چوک سے نکالی گئی۔ 

خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ ملاح رابطہ کونسل ہیلرو تسلر مزدور یونین اینٹوں کے بٹھوں کی یونین اور دیگر مزدور یونین کے کارکنوں نے ممتاز ملاح اور دیگر رہنماؤں کی سربراہی میں کمیونٹی سینٹر سے ریلی نکالی۔ ڈگری میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا، مزدور رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ کالا کوٹ میں مزدور رہنماؤں کی سربراہی میں یکم مئی کے دن ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر ماؤجی کولہی، رمضان میانو، دودو بھیل، انند کمار، سیولال میگھوار و دیگر نے خطاب کیا۔ ہنگورجہ مزدور رہنماؤں گہنو خان چانگ، وزیر چانگ علی ڈنو ٹاوری حسین بخش منگی اور دیگر کی قیادت میں خریداری مرکز سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ 

روہڑی میں ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے رہنماؤں محمد علی شیخ، غلام سرور اور صوفی شیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ جبکہ صالح پٹ میں غلام رسول اور دیدار سولنگی کی قیادت میں ریلی روہڑی پہنچی۔ ہالا نیو سعید آباد، مٹیاری، بھٹ شاہ میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے چیئرمین فاروق نیازی، لیاقت اعظم، نصیر راجپوت، رسول بخش ملاح، ٹریڈ یونین کے قربان ماچھی اقبال، علی بخش اور دیگر نے کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی عالمی حیثیت کے باوجود بے روزگاری مزدوروں کے استحصال کے مترادف ہے۔ مہیڑ میں ٹی ایم اے کی ایمپلائز لیبر یونین اور ہائیڈرو لیبر یونین کی طرف سے الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں۔ لیاقت علی چانڈیو وزیر علی بروہی، نواز سومرو، منظور جانوری، شوکت بلھ احمد علی، تنیو، مشتاق میرانی، حسین بخش جتوئی اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ مزدور خد اکے دوست ہیں۔ چمبڑ ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپس کی جانب سے شہر میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ہیرا لال نے کی۔
خبر کا کوڈ : 158442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش