0
Wednesday 2 May 2012 22:26

مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا، لانگ مارچ سے قبل مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے اعلامیہ کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی قیادت پارٹی کے مرکزی قائدین کریں گے۔ میاں نواز شریف نے ریلیوں کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی رہنماوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، (ن) لیگ کے مطابق پہلی احتجاجی ریلی 4 مئی کو ٹیکسلا میں ہو گی، جس سے میاں نواز شریف خطاب کریں گے، دوسری ریلی 7 مئی کو گوجرانوالہ، 8 مئی کو بہاولپور اور سرگودھا، 10 مئی کو راولپنڈی اور ملتان میں ہو گی۔


11 مئی کو سیالکوٹ اور 12 مئی کو گجرات میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ دوسرے صوبوں میں احتجاجی ریلیوں کی تاریخوں کا شیڈول متعلقہ تنظیموں کی مشاورت سے طے ہو گا، مسلم لیگ (ن) کے مطابق لانگ مارچ سے قبل احتجاجی ریلیوں کے سلسلے کا آخری احتجاج لاہور میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 158467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش