0
Thursday 3 May 2012 14:31

شہداء کے پاک تذکرے سے اپنی محافل کو روحانی بنائیں، مولانا شہنشاہ نقوی

شہداء کے پاک تذکرے سے اپنی محافل کو روحانی بنائیں، مولانا شہنشاہ نقوی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 1 تا 7 مئی ہفتہ شہداء کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ’’تاریخ شہداء سیمینار‘‘ باغ زہراء س لان جعفر طیار ملیر میں منعقد ہوا۔ سیمینار سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع برادران و خواہران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تک اسلام اپنی اصل حالت میں پہنچانے کے لئے متعدد شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ان شہدا کے پاک تذکرے سے اپنی محافل کو روحانی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متدین علماء کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ آئیے ہم سے بحث کیجئے، ہم آپ کو دلیلوں کے ذریعے اپنے نظریات کے حق میں دلائل دیں گے اور ثابت کریں گے کہ ہمارا موقف بالکل درست ہے۔ اس موقع پر مختلف انجمنوں کے صاحبان بیاض حضرات نے بارگاہ شہدا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

خبر کا کوڈ : 158546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش