0
Thursday 3 May 2012 06:02

نااہل سیاستدانوں نے سیاست جیسے مقدس پیشے کو گالی بنا دیا ہے، سہیل عباسی

نااہل سیاستدانوں نے سیاست جیسے مقدس پیشے کو گالی بنا دیا ہے، سہیل عباسی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم سہیل عباسی نے کہا ہے کہ تبدیلی ظالمانہ نظام سیاست کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اٹھارہ کروڑ عوام ایک فی صد لٹیروں کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں بلکہ تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم کا حصہ بن کرموجودہ نظام کے خلاف موثر جدوجہد شروع کر دیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی شوریٰ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید اعجاز شاہ، سعید راجہ، کامران متین اور منصور نیازی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کا ہر طبقہ دوسرے کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو ملک دشمن سمجھتی ہیں جبکہ مذہبی طبقات ایک دوسرے کو مسلمان سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ملکی ادارے محاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں۔ ملک اور اس کی غریب عوام لٹ رہی ہے۔

نااہل سیاستدانوں نے سیاست جیسے مقدس پیشے کو گالی بنا دیا ہے۔ سہیل عباسی نے کہا کہ لٹیرے حکمرانوں نے حج جیسے مقدس فریضے کو نہیں بخشا، حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ نہایت ظالمانہ ہے۔ حاجیوں کو اخراجات کے اعتبار سے 3 حصوں میں تقسیم کرنا نہ صرف کرپشن کے دروازے کھولنا ہے بلکہ غریبوں سے امتیازی سلوک روا رکھ کر طبقاتی تقسیم کو ہوا دی جارہی ہے۔ موجودہ نظام سیاست و انتخاب کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن 5 مئی سے شہر کے مختلف علاقوں میں بارہ بیداری شعور کنونشنز منعقد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 158550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش