0
Thursday 3 May 2012 20:02

اساتذہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے طلبہ کو تیا ر کر یں، میاں محمد اسلم

اساتذہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے طلبہ کو تیا ر کر یں، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو جس کام کی طرف سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی اسے نظرانداز کردیا گیا، آج بھی تعلیم کا بجٹ محض 2فیصد ہے، تعلیم کے بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومتوں نے تعلیم پر توجہ دی ہوتی تو قوم آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑی ہوتی۔ سزا یافتہ مجرم کا ڈھٹائی سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہنا دنیا میں انوکھی اور شرمناک مثال ہے۔ یوسف رضا گیلانی رہی سہی عزت خاک میں ملانے کے بجائے مستعفی ہوکرملک میں انتخابات کا اعلان کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اساتذہ اسلام آباد کے اسقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتنظیم اساتذہ اسلام آباد کے صدر عزیز واحد، سابق صدر طارق خٹک، راجہ خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

میاں اسلم نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام بار بار ڈسنے والوں کے دھوکے میں نہ آئیں اور ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ قوم ملکی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ چاہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے فیصلوں کی کوئی آئینی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی ان کو ماننے کا پابند ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑانا اور ان کی تضحیک کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے آئین سے وفاداری اور اس کے تحفظ کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے طلبہ کو تیار کریں یہی ان کے حصے کا کام ہے، نئی نسل کی تیاری میں جتنا فعال کردار اساتذہ ادا کر سکتے ہیں اتنا کوئی اور ادا نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 158700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش