0
Friday 4 May 2012 04:52

قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کے ہر پہلو کو سنوار سکتے ہیں، علامہ افضال

قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کے ہر پہلو کو سنوار سکتے ہیں، علامہ افضال
اسلام ٹائمز۔ انسانی فطرت ہے کہ اسے کسی بھی چیز کی اہمیت کا احساس اس کی ضرورت کے پیش نظر ہوتا ہے۔ بھوکا پیاسا ہوتو روٹی و پانی کی اہمیت، اندھیرا ہونے پر روشنی کی قدر اور جہالت کی صورت میں تمنا کرتاہے۔ اسی طرح جب انسانی معاشرے میں ہر طرف ظلم وجبر، عدام مساوات اور لاقانونیت کا دور دورہ ہو تو انسان کے اندر ہدایت اور خیر کی طرف رجوع کرنے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اگر آج ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے دینی و دنیاوی معاملات درست ہوں اور ہمیں ہر طرح کا راحت وسکون میسر آئے تو اس کے لئے ہمیں قرآن کی طرف رجوع کرناہوگا۔ 

قرآن ہی وہ رستہ ہے جس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کے ہر پہلو کو سنوار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ افضال قادری نے گزشتہ روزتحریک منہاج القرآن پی پی 13کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد گلزار قائد میں ماہانہ سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بیداری شعور کنونشن کل میلاد نگر اور شکریال میں منعقد ہوں گے۔  موجودہ استحصالی اور ظالمانہ سیاسی و انتخابی نظام حکومت کے خلاف رائے عامہ بیدار کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام کل شام سات بجے میلاد نگر اور شکریال میں بیداری ء شعور کنونشنز منعقد ہوگے۔ جس میں منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فاضلین خصوصی لیکچرز دیں گے۔ ان کنونشنز میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ عوام الناس اور معززین علاقہ شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 158707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش