0
Saturday 5 May 2012 17:43

سپریم کورٹ عوام نہیں ن لیگ کیلئے ہے، گورنر پنجاب

سپریم کورٹ عوام نہیں ن لیگ کیلئے ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ سپریم کورٹ عوام نہیں بلکہ (ن) لیگ کیلئے ہے اور یہ (ن) لیگ کے خلاف ڈرتے ڈرتے فیصلے کرتی ہے، لانگ مارچ کی بات کرنیوالی (ن) لیگ اپنی اوقات معلوم ہونے پر اب جلسے جلوسوں پر اتر آئی ہے اور اگر یہ لانگ مارچ کرے اور عوام ان کو گندے انڈے اور ٹماٹر ماریں تو ہم عوام کو روکیں گے، وزیراعظم کو صرف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار داد صرف پوائنٹ سکورنگ نہیں بلکہ وہاں کے چار کروڑ عوام کا مطالبہ ہے جس کو پورا کیا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے آمریت کے دور میں ملک سے باہر بھاگ جانیوالے شریف برادران آج جمہوری حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی باتیں کر رہے ہیں، مگر میں ان کو مشورہ دوں گا کہ وہ احتجاج کی بجائے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہو یا کوئی اور وزیراعظم اس کو صرف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی آج بھی ملک کے منتخب آئینی وزیراعظم ہیں اور وہ وہی کرتے ہیں جو آئین اور قانون کے مطابق ہو۔ جنوبی پنجاب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار داد سرائیکی عوام کی ترجمانی ہے اور اس کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کہا جا سکتا، انشااللہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 159147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش