0
Monday 7 May 2012 18:42

سعودی عرب میں حق کے پرستاروں کی صدائے احتجاج کو دبانے کیلئے درباری مفتیوں کی فتوے

سعودی عرب میں حق کے پرستاروں کی صدائے احتجاج کو دبانے کیلئے درباری مفتیوں کی فتوے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ایک ماہر تجزیہ نگار اور مبصر زید العیسی نے سعودی دربار سے منسلک وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درباری مفتی نے اسلامی قوموں کی تحریکوں کو ناکام بنانے کی آل سعود کی سیاسی کوششوں کی حمایت میں یہ بیان دیا ہے۔ آل سعود سے وابستہ درباری مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے قرآن و سنت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عرب حکومتوں کو سرنگون کرنے کے لئے جو تحریکیں جاری ہیں انہیں مٹھی بھر گناھکاروں اور بلوائيوں نے شروع کیا ہے۔ 

زید العیسی نے کہا کہ سعودی عرب میں وہابی عالم نما آل سعود کے دربار سے وابستہ ہیں اور یہ لوگ سلفی، پسماندہ، متعصب اور انتھا پسند ہیں اور آل سعود کی حمایت کرکے اسے مذھبی لحاظ سے جواز فراہم کرتے ہیں۔ سیاسی امور کے ماہر نے کہا کہ ملت بحرین کے احتجاجی مظاہروں سے متاثر ہو کر سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بھی ظلم و تعصب کے خلاف مظاہرے ہونے لگے جس سے گھبرا کر آل سعود نے اپنے انتھا پسند مذہبی بازو کو فعال کر دیا، جس نے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کرنے والی قوموں کو گناھکار اور بلوائی قرار دے دیا۔ العیسی نے کہا کہ آل سعود کی حکومت ایک تشدد پسند اور ظالم حکومت ہے جو مذہبی انتھا پسندی کے سہارے باقی ہے۔ انہوں نے کہا آل سعود اپنی انتھا پسند مذہبی مشینری کو قوموں کے انقلابوں کو ناکام بنانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ 

زیدالعیسی نے کہا کہ سعودی عرب کے باشندے احتجاجی مظاہرے کرکے جہوریت اور اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل سعود اسے ایک خاص مذہبی رنگ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی جانب سے وہابی انتھا پسند درباری مفتیوں کی فتوے بازی ناکام ہو کر رہے گی کیونکہ سعودی عرب میں حق کے پرستاروں کی صدائے احتجاج بدستور سنائی دے رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 159777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش