0
Tuesday 8 May 2012 01:53

بلوچستان بارود کے ڈھیر پر ہے اور حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں، عبدالمتین اخوندزادہ

بلوچستان بارود کے ڈھیر پر ہے اور حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں، عبدالمتین اخوندزادہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا ایک اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر جماعت اسلامی عبد المتین اخوندزادہ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے امیر و صوبائی عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی اور صوبہ بلوچستان کی علاقائی اور سیاسی صورتحال، امن و امان، حکومتی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی، نیٹو سپلائی، ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں بلوچستان کے معصوم کاروباری حضرات کے قتل و غارت اور جماعت اسلامی کی تنظیمی رپورٹ اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے غور و خو ض اور مشاورت سے فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ناکام و نااہل صوبائی حکومت کے خلاف اضلاع اور صوبے کی سطح پر مؤثر احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اور فیصلہ ہوا کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی اور پندرہ مئی تا تیس جون عوامی رابطہ مہم کے ذریعے کرپٹ حکومت کے مکروہ چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
 
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف حب سے چمن اور ڈیرہ اللہ یار سے کوئٹہ تک عوامی بیداری کے لئے سیمینار، علماء کنونشن، مظاہرے اور دھرنے منعقد کئے جائیں گے، کراچی کی سنگین صورتحال، لیاری آپریشن اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 مئی کو کراچی میں کانفرنس منعقد ہوگی، اس موقع پر عبدالمتین نے کہا کہ ملک چاروں طرف سے دشمن کے نر غے میں ہے، بلوچستان بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے لیکن حکمران اپنی لوٹ مار سے فارغ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اہم شہر دیہات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ عدلیہ، مخلص قوتوں اور حقیقی عوامی نمائندوں کے بار بار حکو مت کو بیدار کرنے کی کوشش کے باوجود موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسی اور لوٹ مار سے باز نہیں آرہی۔ کراچی میں ظلم و ستم کا بازار سندھ حکومت کے اتحادیوں کا گر م کیا ہوا ہے، جس میں بلوچستان کے بے گناہ کاروباری حضرات کا قتل عام کیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں وزیر داخلہ اور اتحادی جماعتوں کے مفادات کی خاطر ٹارگٹیڈ آپریشن کے نام پر نفرت اور تباہی پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی پاکستان دہشتگردی اور اہل بلوچستان کے قتل کے خلاف مشترکہ لا ئحہ عمل کے لئے دس مئی کو کوئٹہ میں کراچی کانفرنس منعقد کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر بلوچستان کو دین دار اور امین قیادت فراہم کرینگی۔
خبر کا کوڈ : 159844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش