0
Tuesday 8 May 2012 23:59

پی پی حکومت نے چار سال میں کچھ نہیں کیا، گیلانی صاحب اب آپ کیا کرینگے، نواز شریف

پی پی حکومت نے چار سال میں کچھ نہیں کیا، گیلانی صاحب اب آپ کیا کرینگے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ سندھ کی عوام مصیبت کی زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے رہے آج کوئی پوچھنے والا نہیں۔ نواز شریف نے کہا آج کے فیصلے کے بعد گیلانی صاحب آپ کیا کریں گے، زرداری صاحب کا ساتھ دیا ہے تو اب بھگتیں گے۔ جیکب آباد میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے تباہی مچا دی، کسی نے مزاج پرسی نہیں کی اور سندھ کے لوگ آج بتائیں چار سال میں حکومت نے ان کے لئے کون سا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی خودمختاری دائو پر لگی ہوئی ہے، ہمیں کہا جاتا ہے ہم نے 2 باریاں لیں، پیپلز پارٹی نے تو 4 باریاں لینے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ہم نے اپنی 2 باریوں میں پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ نواز شریف کا کہنا تھا گیلانی صاحب آپ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا گیلانی صاحب عزت اسی میں تھی پہلے دن ہی مستعفی ہو جاتے، آج کے فیصلے کے بعد گیلانی صاحب آپ کیا کریں گے۔؟
خبر کا کوڈ : 160169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش