0
Monday 14 May 2012 23:24

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اختلاف کا شکار

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اختلاف کا شکار
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شدید بدنظمی کے باعث چیئرمین کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت اللہ نیازی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ یہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا۔ 

مسلم لیگ ن کے اراکین نے وزیراعظم کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کیے جانے کو غیر قانونی عمل قرار دیا اور موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں اور اپنا عہدہ کھو چکے ہیں انہیں الیکشن کمشنر کا نام تجویز کرنے کا اختیار نہیں جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے سخت احتجاج کیا ۔ دونوں جانب سے شور شرابا کیے جانے کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ منگل کے روز اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا

بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ کل کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر کیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا کہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق ہے اور اسی کو ملنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام کی منظوری دو تہائی اکثریت سے ہونی چاہیئے۔ آئندہ چيف اليکشن کمشنر چھوٹے صوبے سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ نام تجويز کئے ہيں، ان ججز کا تعلق چھوٹے صوبوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 161945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش