0
Thursday 17 May 2012 00:40

پشاور، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جماعت اسلامی کا احتجاجی کیمپ

پشاور، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جماعت اسلامی کا احتجاجی کیمپ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کی ہدایت پر پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے موقع پر جماعت اسلامی کے کارکن اور رہنماء آمنہ مسعود جنجوعہ کے ہمراہ ہائی کورٹ میں موجود تھے۔ اِس کے بعد پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک احتجاجی کیمپ لگا گیا۔ جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ احتجاجی کیمپ میں پشاور ہائی کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی بحر اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آذاد عدلیہ قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال رہی ہے۔ اور اب قوم کو عدلیہ سے اچھے فیصلوں کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 162630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش