0
Saturday 19 May 2012 14:20

مہاجر صوبے کی چاکنگ حکمران خود کروا رہے ہیں، رسول بخش پلیجو

مہاجر صوبے کی چاکنگ حکمران خود کروا رہے ہیں، رسول بخش پلیجو
اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں مہاجر صوبے کی چاکنگ حکمران خود کروا رہے ہیں، صوبائی حکومت ہو یا وفاقی، حکمران سب امریکہ کے غلام ہیں اور جو ہدایات ان حکمرانوں کو امریکہ سے ملتی ہیں اسی پر عمل کرتے ہیں، مہاجر صوبے کی سازش کو سندھ کے عوام کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ وہ سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔
 
رسول بخش پلیجو نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی سے لے کر حکومتی ذمہ داران کو آئین اور قانون کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے اور عدالت کی جانب سے وزیراعظم گیلانی کے حوالے سے جو فیصلہ آیا ہے، وہ ایسا ہے کہ جسے عدالت رد کرنے سمیت کچھ بھی کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پانی، بجلی، گیس سمیت دیگر مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 163167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش