0
Sunday 20 May 2012 01:39

حکومت اپنے آقائوں کی خوشنودی کیلئے قومی خواہشات کا خون نہ کرے، مولانا فضل الرحمان

حکومت اپنے آقائوں کی خوشنودی کیلئے قومی خواہشات کا خون نہ کرے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آقائوں کی خوشنودی کیلئے قومی خواہشات کا خون نہ کرے، پارلیمنٹ نے قومی و عوامی امنگوں کو مدنظر رکھ کر جو فیصلے کئے ہیں ان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا، نیٹو سپلائی کی بحالی کسی ایک آدھ میٹنگ سے تو نہیں ہو سکتی نہ ہی حکمرانوں کی خواہشات کی تکمیل ہوسکتی ہے، ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے بات چیت میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مانسہرہ میں جامعہ عربیہ سراج العلوم میں ۶۰ علماء کرام کی دستار بندی کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی اور وارڈز پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ریاست اور مذہب کو دور کرنے سے متعلق کلیسا کی کوششیں تھیں اور مغربی معاشرے میں یہ باتیں کی گئیں اور آج ان کی تقلید میں مملکت اسلامیہ کے حکمران ان کے پیروکار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سے متعلق آج کے جدید دور کے سائنسدان بھی معراج شریف کے معجزے کو تسلیم کر رہے ہیں۔ اسلام دنیا بھر میں امن و آشتی کا پرچار کر رہا ہے اور نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل کررہا ہے لیکن ہمارے ازلی دشمن ہمارے خلاف برسر پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے کارکن متحد ہیں اور وہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں کریں۔
خبر کا کوڈ : 163471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش