0
Tuesday 22 May 2012 22:38

عدليہ صرف چار پانچ مقدمات کو ليکر بيٹھی ہوئی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

عدليہ صرف چار پانچ مقدمات کو ليکر بيٹھی ہوئی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
اسلام ٹائمز۔ معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عدلیہ نے چند مقدمات کو کاسمیٹک بنا کر پوری قوم کو صرف انہی مقدمات کے پیچھے لگا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکمران مجرم بن کر بھی سرخرو ہیں اور کرپشن کر کے استثنٰی حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر ملک کو نہ بچایا تو تباہی کے گڑھے سے اسے کوئی نہیں نکال سکے گا۔ نوجوان آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں اور چلے ہوئے کارتوسوں کے بجائے نئی قیادت کو آزمائیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، مور ايٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدير خان کا کہنا ہے کہ ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا اور آئندہ انتخابات ميں چلے ہوئے کارتوسوں کي بجائے قابل اور ايماندار لوگوں کو ووٹ دينا ہوں گے۔ اسلام آباد ميں ايک سمينار سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدير خان کا کہنا تھا کہ وہ چاليس پچاس سال قبل پاکستان آئے تھے جو آج کے پاکستان سے کہيں زيادہ بہتر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے خود کشياں کر رہے ہيں جس کے ذمہ دار حکمران ہيں، جو جہنم ميں جائيں گے، عدليہ صرف چار پانچ مقدمات کو ليکر بيٹھی ہوئی ہے، حکمران مجرم بن کر فخر محسوس کر رہے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرت نے پوری دنيا ميں سب سے زيادہ نعمتيں پاکستان کو عطا کي ہيں، اگر قوم و قائدين صحيح ہوں تو ملک کو ملائشيا جيسا بنا ديں گے۔
خبر کا کوڈ : 164399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش