0
Sunday 27 May 2012 00:21

وزیراعظم ہاوس کو ہائی ٹیک ادارہ بنایا جائیگا، نواز شریف انتخابات میں مشکل ہی سے کامیاب ہونگے، گیلانی

وزیراعظم ہاوس کو ہائی ٹیک ادارہ بنایا جائیگا، نواز شریف انتخابات میں مشکل ہی سے کامیاب ہونگے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اگلا الیکشن مشکل ہی جیتیں گے۔ عمران خان نے تو ریفرنڈم میں پرویز مشرف کو ووٹ دیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سپریم کورٹ کی رولنگ کی تشریح شریف کورٹس کرتی ہیں، جو پہلے سے فیصلے کے بارے بتا دیتی ہیں۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دنیا نیوز کے پروگرام کیوں کے میزبان ارشد شریف اور ایڈیٹر انوسٹی گیشن روف کلاسرا سے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ پانچ سال تک اڈیالہ جیل میں بغیر بجلی اور کولر کے رہ چکے ہیں۔ اس دفعہ زیادہ چیزیں ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا رویہ ان کے ساتھ کچھ اور نواز شریف کے ساتھ کچھ اور رہا ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ انھیں سزا تیس سکینڈ کی نہیں بلکہ پانچ سکینڈ کی ہوئی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ صدر کو استثنٰی حاصل ہے، اب وہ سپریم کورٹ کو بتائیں کہ صدر کو استنثنٰی حاصل ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز وہ بھی دکھائیں کہ نواز شریف کس انداز میں عدالت پیش ہوئے اور وہ کیسے مودبانہ حاضر ہوئے۔ نواز شریف کے اگلے انتخابات جیتنے کے امکانات کم ہیں، وہ وزیراعظم ہاوس میں نہیں آنا چاہتے کیونکہ اس کے ساتھ ان کی کوئی اچھی یادیں نہیں ہیں۔ بابر اعوان ان کے حق میں عدالت میں پیش ہوتے فیصلے پر فرق نہ پڑتا، لیکن بابر اعوان کا قد بڑھ جاتا۔ 

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے ریفرنڈم میں ایک آمر کو ووٹ دیا تھا، عمران ڈکٹیٹر کو مانتے ہیں، ہم نہیں مانتے۔ حامد سیعد کاظمی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ایف ائی اے انہیں بے قصور قرار دے چکی ہے۔ وزیراعظم ہاوس چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا ہوں اور اب اسے ہائی ٹیک ادارہ بنایا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں گڑ بڑ سرائیکی صوبے کے خلاف سازش ہے، ان کی کوشش ہے کہ مجھے پہلے ہٹا دیں، تاکہ سرائیکی صوبہ نہ بن سکے، پاکستان مزید کسی مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا، امریکہ کے معافی مانگ لینے سے شہید پاکستانی فوجی زندہ نہیں ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 165821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش