0
Sunday 27 May 2012 04:09

گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں، عارف اسلم خان

گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں، عارف اسلم خان
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین معروف عالمی سیاحتی مقام شنگریلا کے مالک عارف اسلم خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں، خصوصاً بلتستان ٹورزم حب ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کا پرامن ترین خطہ ہے، یہاں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے ذرہ برابر بھی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوٹل اونر ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے آج تک کی بھی حکومت کی جانب سے موثر پالیسی نہیں اپنائی گئی سیاحت کی بہتری کیلئے متعلقہ حکام کو متعدد بار خط لکھے گئے لیکن کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ٹورزم منسٹری نے آج تک ہوٹل ایسوسی ایشن سے اجلاس تک کرنا گوارا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو ہر طرح سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومتی رویئے کے لحاظ سے سیاحت ختم ہو جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ PIA کی ناقص پالیسوں کے باعث سیاحوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے بعض اوقات کنفرم ٹکٹ بھی کینسل کرکے دوسرے مسافر کو ایشو کر دی جاتی ہیں۔ اکثر اوقات فلائٹ کپٹن بغیر کسی وجہ سے آدھے راستے ہی فلائٹ موڑ لیتے ہیں جس سے مسافروں کو ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن PIA حکام کو مسافروں کی ذرہ برابر بھی پروا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ PIA کا سسٹم ٹھیک ہو جانا چاہیئے، ادارہ بلتستان میں فلائٹ کی تعداد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا سول ایوی ایشن منافع حاصل نہ ہونے کے باوجود فلائٹ چلانے کے پابند ہیں تاہم وہ معاہدے سے انحراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے سکردو 45 منٹ کی فلائٹ کے 8000 روپے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ کراچی 2 گھنٹے کی مسافت پر ہونے کے باوجود 6000 روپے کرایہ رکھا ہے تاہم زیادتی کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 165851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش