0
Sunday 27 May 2012 14:14

شکیل آفریدی کی سزا پر امریکی واویلا اس کے امریکی ایجنٹ ہونے کیلئے کافی ہے، اکانومی واچ

شکیل آفریدی کی سزا پر امریکی واویلا اس کے امریکی ایجنٹ ہونے کیلئے کافی ہے، اکانومی واچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملنے والی سزا پر امریکی دھمکیاں اور بلیک میلنگ اسے امریکی ایجنٹ، غدار اور ملک میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کا اہم رکن ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں، انکے خلاف جعلی ویکسینیشن مہم چلانے پر بھی مقدمہ چلایا جائے جس سے عوام میں حکومت اور ویکسینیشن پر عدم اعتماد کو تقویت ملی ہے، مجرم کو بچانے کے لئے امریکی دھمکیوں اور پاکستان کے اندرونی معاملات کی کھلی خلاف ورزی کو مسترد کر دیا جائے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ شکیل آفریدی ریمنڈ ڈیوس کا چیلا ہے جسے تینتیس سال سزا دے کر نرمی برتی گئی ہے انھیں جیل کے بجائے کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ چھڑا لے جانے کی کوششیں ناکام ہو جائیں، امریکہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز ہے جس کے اقدامات نے کروڑوں افراد کو شدت پسند بنا دیا ہے، امریکہ نے بے گناہ عافیہ صدیقی کو چھیاسی سال سزا سنا دی مگر جب اسکے ایجنٹ کو سزا ملی تو آپے سے باہر ہو گئے۔

ڈاکٹر مغل نے کہا کہ اگر شکیل آفریدی سے کوئی رعایت برتی گئی تو ملک میں موجود دیگر امریکی ایجنٹوں کے حوصلے بلند جبکہ محب وطن قوتوں میں مایوسی پھیلے گی، پاکستان کو تنہا کرنے کی دھمکیوں کی حیثیت گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ نہیں، ہیلری کلنٹن اور جان کیری جیسے لوگ ہمیں ہمارے مفاد کا لیکچر دینا بند کریں جبکہ واشنگٹن میں ہمارا سفارتخانہ امریکی مفادات کے لئے کام نہ کرے، شکیل آفریدی کے خلاف مقدمہ کو متنازع بنا کر پیش کرنے والے امریکی مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 165995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش