0
Sunday 27 May 2012 23:55

امریکا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حالات خراب کرتا ہے، رسول بخش پلیجو

امریکا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حالات خراب کرتا ہے، رسول بخش پلیجو
اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان کبھی صحیح معنوں میں آزاد ہوا ہی نہیں، ابھی بھی امریکا کی غلامی کر رہا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو نے اتوار کو سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رسول بخش پلیجو نے کہا کہ پاکستان کبھی صحیح معنوں میں آزاد ہوا ہی نہیں، ابھی بھی امریکا کی غلامی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمان ملک امریکا اور متحدہ قومی موومنٹ کا ایجنٹ ہے اور دہشت گردی کا ذمہ دار بھی ہے اگر میری حکومت ہوتی تو اسے زنجیروں میں باندھ کر رکھتا۔

رسول بخش پلیجو نے کہا کہ امریکا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حالات خراب کرتا ہے، جو بھی حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ایجنٹ دہشت گردوں کو کبھی بند نہیں کیا جاتا، ایم کیو ایم کے خلاف دس ہزار مقدمات ہیں انہیں کیوں نہیں کھولا جاتا، رسول بخش پلیجو نے مزید کہا کہ امریکا اپنے ایجنٹوں سے کام لے کر خود ہی انہیں مار دیتا ہے، ایک سوال پر رسول بخش پلیجو نے کہا جس کے پاس دوہری شہریت ہے اس کی پاکستانی شہریت ختم کردینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 166124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش