0
Monday 28 May 2012 03:11

بیداری کی تحریکیں کامیاب ہونگی، پاکستان میں اسلام کا مستقبل روشن ہے، علامہ رمضان توقیر

بیداری کی تحریکیں کامیاب ہونگی، پاکستان میں اسلام کا مستقبل روشن ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ بیداری کی تحریکیں جلد کامیاب ہونگی، پاکستان میں اسلام کا مستقبل روشن ہے، دیگر مکاتب فکر کے مقدسات کے احترام سے متعلق رہبر معظم کے فتوے نے امت مسلمہ کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام علماء بزرگوں کی سرپرستی میں یہ فیصلہ کریں کہ اس کانفرنس میں تقاریر کے ذریعے دیئے جانے والے محبت کے پیغام کو خطبات جمعہ اور اپنے لوگوں میں عام کریں گے، اور ایسا ممکن ہونا انقلاب کی بنیاد ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دور میں جب امریکہ مسلمانوں میں انتشار اور تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا تو رہبر معظم جناب سید علی خامنہ ای نے یہ فتویٰ جاری کر کے کہ''اسلام کسی بھی مکتب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا اور ایسا کرنا حرام ہے اور اس طرح کا اقدام کرنے والا امریکی خدمت کر رہا ہے'' امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اس کانفرنس کی طرز کے پروگرامات تسلسل کے ساتھ منعقد کئے جائیں، ہماری اسی طرح کی نشستیں نوید انقلاب ثابت ہوں گی، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے، مسلمان متحد ہو کر امریکہ اور اس کے حواریوں کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں بیداری کی تحریکیں جلد اپنی منزل مقصود پر پہنچنے میں کامیاب ہونگی اور پاکستان میں اسلام کا مستقبل روشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 166160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش