0
Wednesday 30 May 2012 09:32

کراچی، فائرنگ سے سینئر سول جج زخمی، 5 افراد جاں بحق

کراچی، فائرنگ سے سینئر سول جج زخمی، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں خون ریزی ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔آج صبح بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور سینئر سول جج سید ظہیر احمد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سول جج گھر سے عدالت جا رہے تھے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 17 میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سید ظہیر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ واٹر پمپ کے قريب پيش آيا جب سول جج سيد ظہير احمد کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائيکل سواروں سے فائر کھول ديا۔ فائرنگ کے نتيجے ميں سول جج زخمی ہو گئے جنہيں عباسي اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے جبکہ حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے ميں کامياب ہو گئے۔ سول جج پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سٹی کورٹ میں عملے اور وکلا نے کام کا بائیکاٹ کر دیا۔ سٹی کورٹ بار کے صدر کے مطابق آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائیگا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹائون دس نمبر ميں فائرنگ سے دو نوجوان شديد زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام جوہر اور احمر معلوم ہوئے ہيں۔ اس سے قبل تھانہ نيپئر پوليس کے مطابق لياری سے متصل ٹمبر مارکيٹ کے قريب دو افراد کی لاشيں ملی ہيں۔ مقتولين کو اغوا کے بعد گولياں مار کر قتل کيا گيا جن کی تاحال شناخت نہيں ہو سکی ہے۔ ادھر کالا پل کے نزديک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج جناح اسپتال ميں چل بسا، مقتول کی شناخت 36 سالہ غفار کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 166770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش