0
Thursday 31 May 2012 01:55

امام خمینی رہ کسی فرقے نہیں بلکہ عالم اسلام کے رہبر ہیں، سیمینار سے مقررین کا خطاب

امام خمینی رہ کسی فرقے نہیں بلکہ عالم اسلام کے رہبر ہیں، سیمینار سے مقررین کا خطاب
 اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی رہ نے امت مسلمہ کو اتحاد کا درس دے کر ثابت کر دیا کہ وہ کسی خاص فرقے نہیں بلکہ عالم اسلام کے رہنما تھے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی زیرصدارت امام خمینی رہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی گورنر فارس حسین صادق عابدین تھے۔ 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ امام خمینی رہ نے خود کو محراب و منبر تک محدود رکھنے کی بجائے الٰہی سیاست میں قدم رکھا اور قوم کو متحد کر کے اسلامی نظام پر جمہوری انداز سے متفق کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رہ کی فکر کی وجہ سے ایران ترقی یافتہ ملک بن گیا ہے۔ 

ایرانی صوبے فارس کے گورنر کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں اٹھنے والی عوامی بیداری کی تحریکیں اسلامی انقلاب کی تاثیر ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ امام خمینی رہ نے فرقہ واریت کے خلاف جہاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام فرقے متحد ہوتے تو کسی کو قرآن مجید کی بیحرمتی اور رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے بنانے کی جرات نہ ہوتی۔ 

مرکز اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ احمد علی قصوری نے کہا کہ شاعر مشرق کی عظمت ہے کہ ایرانی علماء انقلاب اسلامی کو اقبال لاہوری کی شاعری کا ثمر قرار دیتے ہیں۔ تحریک حسینیہ کے چیئرمین علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ مسلمانوں کا مشترکہ دشمن امریکہ ہے۔ فرقہ واریت پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنما علی اکبر الازہری نے کہا کہ امام خمینی رہ کی کامیابی ہے کہ انہوں نے انقلاب اسلامی پر کسی فرقے کی چھاپ نہیں لگنے دی۔
خبر کا کوڈ : 167004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش