0
Thursday 31 May 2012 06:31

علماء کو فنی علوم پر مہارت حاصل ہونی چاہیے، سردار شاہجہاں یوسف

علماء کو فنی علوم پر مہارت حاصل ہونی چاہیے، سردار شاہجہاں یوسف
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ورکس سردار شاہجہاں یوسف نے کہا ہے کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق علماء کو فنی علوم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ جسے حاصل کرکے وہ دہشت گردی اور دیگر برائیوں کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ علماء کنونشن کی تیسری نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ تیسری نشست کا عنوان ’’تربیت علماء کورس کے اثرات‘ افادیت اور تجاویز‘‘ تھا‘ جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ٹیکنیکل اینڈ ورکس سردار شاہجہاں یوسف نے کہا کہ علماء نے ملک میں علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاسی نظام کی بہتری اور اس کو بچانے کیلئے قابل تحسین اقدام کیے ہیں جن میں کئی علماء کے نام آتے ہیں‘ مولانا مفتی محمود‘ مولانا غوث ہزاروی اور دیگر شامل ہیں، مجلس صوت الاسلام نے علماء کی تربیت کے حوالے سے جو قدم اٹھایا یہ ایک عظیم خدمت ہے‘ علماء معاشرے کی آنکھ ہیں اس لیے انہیں معاشرے کے تمام حالات وواقعات کا علم ہونا چاہیے اور اس کے تدارک کیلئے اقدام کی حکمت عملی بھی ہونی چاہیے آج ہمارے معاشرے میں مختلف بگاڑ ہیں جس میں دہشت گردی بھی شامل ہے۔ بدامنی اور دہشت گردی کے خاتمے اور دیگر برائیوں کے حل کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کے حساب سے علماء کو ہر لحاظ سے فنی علوم پر مہارت حاصل ہونی چاہیے اس پر علماء خصوصی توجہ دے۔
خبر کا کوڈ : 167016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش