0
Thursday 31 May 2012 20:18

پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دینگے، حافظ حمد اللہ

پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے  دینگے، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر سینیٹر حافظ حمد اللہ اور صوبائی وزیر جنگلات حیات مولانا عبدالصمد نے افکار شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مغربی تہذیب کا فروغ نہیں ہونے دینگے اور پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دینگے۔ جمعیت علماء اسلام طاغوتی قوتوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریگی۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ہیں اور مدارس میں صرف دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہیں ہدف تنقید بنانا نیک شگون نہیں، دینی مدارس کے خلاف اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اس کی نشاندہی کرے، ہم خود اس کے خلاف کاروائی کرینگے۔ انہوں نےکہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ملک میں اسلامی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت کے قائدین نے اسلام کے نفاذ کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈورن حملے ملکی سلامتی کے خلاف ہیں اور ان حملوں میں بے گناہ افراد شہید ہوتے ہیں۔ لہذا انہیں فوراً بند کرانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت نے ڈورن حملوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کریگی۔ جمعیت بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی مفاد میں نہیں ہے اور جمیعت نیٹو سپلائی کی بھرپور مخالفت کریگی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ قائد جمیعت نے نیٹو سپلائی روکنے کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ افکار شیخ الہند کانفرنس سے دیگر مقررین سابق ضلع ناظم دلاور خان کاکڑ، حاجی گل محمد، مولوی امیر زمان، سید فضل آغا، مولوی جان محمد، مولوی شیر جان اور مولوی جمیل احمد نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سے مولانا عبدالصمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت ایک جمہوری اور پارلیمانی پارٹی ہے۔ جمعیت کی سیاست کا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ اور بلاتفریق عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت میں کامیاب کانفرنس جمعیت کی بہترین کارکردگی کا عین ثبوت ہے، اسلامی نظام کے نفاذ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 167197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش