0
Friday 1 Jun 2012 23:59

کشمیریوں نے 6 لاکھ انسانی جانوں کے علاوہ اربوں کی مالی قربانیاں پیش کی ہیں، تحریک حریت

کشمیریوں نے 6 لاکھ انسانی جانوں کے علاوہ اربوں کی مالی قربانیاں پیش کی ہیں، تحریک حریت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حریت جموں و کشمیر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے سربراہ محمد یوسف فلاحی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کا متنازعہ مسئلہ جو 1947ء سے لیکر آج تک نہ صرف برصغیر ہند و پاک، بلکہ ساری دنیا کے امن کے لیے ایک آتش فشان بنا ہوا ہے جو کبھی بھی کسی نہ کسی صورت میں پھٹ کر آگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، تین جنگیں بھارت اور پاکستان آپس میں لڑ چکے ہیں، 6 لاکھ کے قریب جانی قربانیوں کے علاوہ اربوں کی مالی قربانیاں جموں کشمیر کے لوگوں نے پیش کی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاڈورہ کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اس لحاظ سے اگر دونوں ممالک اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے تحت جموں کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے میں تاخیر کریں گے تو کسی بھی وقت اس خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے اور پھر جو تباہی ہوگی اسے کوئی نہیں روک سکے گا۔

یوسف فلاحی نے کہا کہ ان ہی باتوں کا احساس کرتے ہوئے تحریک حریت جموں کشمیر دونوں ممالک خاص کر بھارت پر زور دیتی ہے کہ وہ ہٹ دھرمی اور ضد کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کے زیرِ اثر رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اہتمام کرے، انہوں نے کہا کہ تحریک حریت آزادی حاصل کرنے کی یہ جدوجہد اس لیے بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ آزادی حاصل کرکے ہم یہاں اسلام کے عدل و انصاف پر مبنی نظام کو قائم کرسکیں، تاکہ ہم اپنا ملّی تشخص بھی قائم رکھ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 167463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش