0
Wednesday 30 May 2012 00:27

بھارت کشمیریوں کے لئے موت کا کنواں ثابت ہو رہا ہے، سید علی گیلانی

بھارت کشمیریوں کے لئے موت کا کنواں ثابت ہو رہا ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز: آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے سانحہ شوپیاں میں شہید کی گئیں آسیہ اور نیلوفر کو انکی تیسری برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 30 مئی کو اس سانحہ کی یاد میں جموں و کشمیر میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو درپیش مصائب کی جڑ بھارت کا فوجی قبضہ ہے اور جب تک ایک بھی بھارتی سپاہی جموں و کشمیر میں موجود رہے گا، انسانی حقوق کی پامالیاں بھی جاری رہیں گی، علی گیلانی نے بھارتی ریاست یو پی میں گرفتار کئے گئے دو کشمیری طالب علموں کو لاپتہ کئے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے لیے موت کا کنواں ثابت ہورہا ہے اور اس ملک کا کوئی بھی کونہ ہمارے نوجوانوں کے لئے محفوظ نہیں رہ گیا ہے۔
 
کشمیر کی بیٹیوں آسیہ اور نیلوفر جنہیں بھارتی قابض افواج نے ہوس کا شکار بنا کر موت کی نیند سلایا تھا کی یاد میں قصبہ شوپیاں میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ آزادی پسند رہنماء نے کہا کہ شوپیاں کا واقعہ کشمیری قوم کو یاد دلاتا ہے کہ بھارتی فوجی قبضے میں ان کا کچھ بھی چیز محفوظ نہیں ہے، جہاں ان کے نونہالوں کا مستقبل تاریک اور انکی زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں، وہاں ان کی بہنوں اور بیٹیوں کی عزت بھی دشمن سے محفوظ نہیں ہے، گیلانی نے کہا کہ آسیہ اور نیلوفر کا قتل ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور قاتلوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آج جب ہم ان بیٹیوں کا تیسرا یومِ شہادت منارہے ہیں، ان کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور وہ معلوم ہوکر بھی نامعلوم کے کھاتے میں ڈالے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھلے ہی وہ قانون کی گرفت سے بچا لئے گئے ہوں، البتہ قوم ان سے خوب واقف ہے اور وہ مکافات عمل کے تحت ﷲ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 166633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش