0
Wednesday 6 Jun 2012 02:12

نماز، روزہ اور حج کی طرح جدوجہد آزادی کشمیر کا ساتھ دینا بھی فرض ہے، علی گیلانی

نماز، روزہ اور حج کی طرح جدوجہد آزادی کشمیر کا ساتھ دینا بھی فرض ہے، علی گیلانی

اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی نے نماز، روزہ اور حج کی طرح جدوجہد آزادی کشمیر کا ساتھ دینے کو بھی فرض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مین اسٹریم پارٹیوں کا ساتھ دینے والے نمازی بھی اپنے ایمان کو خراب کرتے ہیں، تہذیبی جارحیت کو کشمیریوں کیلئے دوسرے بڑے چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے واضح کیا کہ بدلتے عالمی منظر نامے میں قوم کیلئے ہجرت کرنا ممکن نہیں ہے، حریت کانفرنس کی طرف سے اسلام ٹائمز کو موصولہ بیان کے مطابق بارہ مولہ کے گنڈ براٹھ، وترگام، تارزو اور گلاب باغ دیہات میں مختلف تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ کشمیری ایک نوبل کاز کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور بھارتی جبر کے خلاف جاری جدوجہد کا ساتھ دینا ہم پر نماز، روزے اور حج کی طرح فرض ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر قبضے کا کوئی آئینی، اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہے، یہ قبضہ سراسر ظلم ہے اور اسلام نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو مسلمانوں پر فرض قرار دیا ہے، جو لوگ نماز کی پابندی تو کرتے ہیں، لیکن غیر اسلامی نظریات رکھنے والی پارٹیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ اپنے ایمان اور عقیدے پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔

سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دیگر ہند نواز تنظیموں کی وجہ سے ٹکا ہوا ہے اور ان پارٹیوں کا ساتھ دینے والے اپنی دین اور قومی کاز دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس صرف دو آپشن ہیں یا وہ بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف جدوجہد کریں یا پھر یہاں سے ہجرت کریں، بدلتے عالمی منظر نامے میں چونکہ ہجرت کرنا ممکن نہیں ہے، لہذا جدوجہد کے سوا کوئی چارہ نہیں، انہوں نے ہر طرح کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت الیکشن عمل کو ایک مکروہ سفارتی مہم کے ذریعے اپنے قبضے کے جواز کے طور استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ عالمی برادری کو یہ تاثر دینے کی کوشش کرتا ہے کہ کشمیری اس کے فوجی قبضے میں مطمئن اور خوش ہیں، لہذا جو لوگ ووٹ ڈالتے ہیں، وہ اپنے دین وایمان کو بھی خراب کرتے ہیں اور ان کے عمل کے باعث ہماری قومی کاز کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 168499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش