0
Thursday 7 Jun 2012 01:19

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اورآئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یکم جولائی اجتماع کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اورآئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یکم جولائی اجتماع کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت آئی ایس او کے ڈویژنل آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں اُن تمام انجمنوں، مقامی تنظیموں اور ماتمی سنگتوں کا شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔ اس موقع پر مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ یہ کانفرنس شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی قیادت کے بعد ملتان میں شیعیت کا سب سے بڑا اجتماع تھا، اُنہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کا بہت بڑا کردار ہے، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور، انجمن یاد گار حسینی، مرکزی ماتمی دستہ سوتری وٹ، مرکزی ماتمی دستہ گلگشت ملتان، مرکزی ماتمی دستہ جیل موڑ، انتظامیہ جامعہ شہید مطہری ملتان سمیت دیگر تنظیموں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کانفرنس میں بطور میزبان شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر برادر رضا مہدی نے کہا کہ آئی ایس او ملکی تعمیر اور ملت کی خیر خواہی کے لیے اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہے اور انشاء اللہ دیتی رہے گی، اُنہوں نے کہا کہ ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس یقیناً جنوبی پنجاب کی تاریخ میں بہت بڑا اجتماع تھا، اُنہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس پروگرام کی اتنی مخالفت دشمنوں کی جانب سے نہیں کی گئی جتنی بعض اپنوں کی جانب سے کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ یکم جولائی شیعیت کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 168767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش