0
Thursday 7 Jun 2012 03:03

10 جون کو لسبیلہ چوک پر جلسہ اسلامی انقلاب تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا، اسد اللہ بھٹو

10 جون کو لسبیلہ چوک پر جلسہ اسلامی انقلاب تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا، اسد اللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت 10 جون کو لسبیلہ پر ہونے والہ جلسہ اسلامی انقلاب تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا، عوام بھرپور شرکت کرکے فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت سے بیزاری کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک مٹھی بھر طبقہ نے عوام کا ستحصال کرکے ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ ملک آج مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بدامنی سمیت جن اندرونی اور بیرونی خطرات و مشکلات سے دوچار ہے وہ انہی نااہل حکمرانوں کی غلط اور غلامانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ لوگ اب تبدیلی کے نام پر مختلف پارٹیاں بدل کر ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔

اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ لوٹا کریسی، کرپشن، دہشت گردی کو فروغ اور دہری شہریت اختیار کرکے دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھانے والے ضمیر فروش کس طرح ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ اور امن فراہم کر سکتے ہیں، جماعت اسلامی اب اس ملک کے عوام کے امیدوں کی واحد کرن ہے جوکہ فرسودہ نظام ختم کرکے اسلام کا عادلانہ نظام، مصنوعی چہروں کی بجائے حقیقی اور پائدار تبدیلی کیلئے تبدیلی کے تین نشان اللہ محمدﷺ اور قرآن کے انقلابی منشور کے تحت ملک و قوم کی قسمت کو تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی انقلاب اور قرآنی نظام کے ذریعے ہی ملک ترقی اور عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی، بدامنی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل سے نجات اور امن و سکون مل سکتا ہے۔ صوبائی امیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 جون کو لسبیلہ چوک پر ہونے والے عظیم الشان جلسہ اسلامی انقلاب میں بھرپور شرکت کرکے سید منور حسن کا ولولہ انگیز خطاب سن کر اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔
خبر کا کوڈ : 168900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش