0
Friday 8 Jun 2012 12:38

پنیٹا کے بیان سے پاک امریکا مذاکرات کوششیں متاثر ہوں گی، شیری رحمان

پنیٹا کے بیان سے پاک امریکا مذاکرات کوششیں متاثر ہوں گی، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ لیون پنیٹا کے بیان سے پاکستان امریکا مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کی کوششیں سبوتاژ ہوں گی۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کے بیان پر امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیون پنیٹا کے بیان کو پاکستان میں سنجیدگی سے لیا جائے گا جبکہ اس بیان سے پاکستان اور امریکا میں اختلافات کو کم کرنے کی کوششوں پر بھی اثر پڑے گا۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس نامناسب بیان سے دونوں ممالک میں جاری اہم مذاکرات کا عمل متاثر ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امريکا ميں پاکستان کی سفير شيری رحمان نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے ميں ناکامی سے متعلق امريکی وزير دفاع کا بيان غير مفيد ہے۔ واشنگٹن سے جاری ايک بيان ميں شيری رحمان نے واضح کيا کہ ايسے بيانات پاکستان اور امريکا کے درميان اختلافات کم کرنے کی کوششوں کو مشکل بنا سکتے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ امريکی وزيردفاع کابيان کسی کے کام نہيں آئے گا بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں تعطل کے خاتمے کی کوششيں کرنے والوں کيلئے حالات ناسازگار بنائيگا۔ گذشتہ روز ليون پنيٹا نے کابل ميں کہا تھا کہ پاکستان ميں شدت پسند اپنے محفوظ ٹھکانوں سے افغانستان ميں حملے کر رہے ہيں اور اس معاملے پر امريکا کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 169253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش