0
Saturday 9 Jun 2012 05:41

بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی اہم وجہ دہشت گردوں کی عدم گرفتاری ہے، ثروت اعجاز قادری

بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی اہم وجہ دہشت گردوں کی عدم گرفتاری ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی اہم وجہ دہشت گردوں کی عدم گرفتاری ہے۔ دہشت گرد دن دھاڑے بم دھماکے کرکے بے گناہ افراد کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں اور حکمران صرف میڈیا ٹرائل سے کام چلا رہے ہیں۔ عوام کو بتایا جائے کہ کیا وجہ ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ سانحہ نشتر پارک کے اصل کرداروں کو گرفتار کر لیا جاتا تو ملک میں آج دہشت گردی عروج پر نہیں ہوتی، یکے بعد دیگرے کوئٹہ اور پھر پشاور میں دھماکے کھلی دہشت گردی ہے۔ بے گناہ عوام روز بروز قتل ہو رہی ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، یہ یاد رکھا جائے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، جس میں وہ ابھی تک مثبت اخلاقی، آئینی، جمہوری کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر نیو کراچی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے کارکنان ذمہ داران قیام امن کیلئے جدوجہد کریں، دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور گھر گھر جاکر عوام میں شعور بیدار کریں، عوام مشکوک عناصر پر گہری نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو قانونی طور پر عبرت کا نشان بنا دے۔
خبر کا کوڈ : 169449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش