0
Monday 11 Jun 2012 19:31

بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیر کے متنازعہ مسئلہ کو تسلیم کرے، تحریک حریت

بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیر کے متنازعہ مسئلہ کو تسلیم کرے، تحریک حریت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حریت جموں کشمیر کے شعبہ دعوت و تبلیغ کے سربراہ محمد یوسف فلاحی نے ضلع ہندواڑہ کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1947ء میں برصغیر کی تقسیم ایک نامکمل ایجنڈا ہے، جب تک کہ اِسی کے نتیجے میں پیدا شدہ جموں کشمیر کا متنازعہ مسئلہ اپنے تاریخی پس منظر میں اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں ایک غیر جانبدارانہ رائے شماری کرانے سے حل نہ کیا جائے برصغیر میں امن اور خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے، فلاحی نے کہا کہ بھارت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرکے جموں کشمیر کے متنازعہ مسئلہ کو تسلیم کرے اور ٹال مٹول کے حربے چھوڑ کر خلوص کے ساتھ اس معاملہ کو حل کرنے کی طرف توجہ دے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نام نہاد مذاکرات اور اعتماد سازی کے بہانوں سے وقت گزاری سے کام لیکر مسئلہ کو طول دنے کی مذموم کوششوں سے باز رہے۔ یوسف فلاحی نے کشمیر کی مین اسٹریم ہندنواز پارٹیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی یہاں کے عوام کو اقتصادی ترقی، نوکریوں، سڑکوں، پانی اور ترقیاتی کاموں کا لالچ دیکر اور آٹونامی یا سیلف رول کا نعرہ دیکر گمراہ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، یہ جماعتیں اخلاقی بے راہ روی، فحاشی، شراب، منشیات، مخلوط نظام تعلیم عام کرکے نہ صرف ہمیں آزادی کی منزل سے دور کرتی ہیں، بلکہ ہماری شناخت کو بھی مٹانا چاہتی ہیں۔
 
انہوں نے کٹھ پتلی حکومت کے ان دعووں کو بھی جھٹلایا کہ یہاں امن قائم ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو تحریکِ حریت جموں کشمیر کے قائدین اور کارکنوں کا بالخصوص اور دوسرے مخلص آزادی پسند لوگوں کے پیچھے پولیس، فوج اور بھارتی ایجنسیوں کے لوگ کیوں بُری طرح لگے ہوئے ہیں اور انہیں عذاب کا شکار بنانے کے علاوہ جیلوں اور تھانوں میں کیوں قید کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 169902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش