0
Wednesday 13 Jun 2012 15:45

محکمہ تعلیم میں کوئی کرپشن نہیں ہے، مہدی شاہ

محکمہ تعلیم میں کوئی کرپشن نہیں ہے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی کرپشن نہیں ہے اور جو لوگ کرپشن کی باتیں کررہے ہیں وہ لوگ حکومت کے خلاف پروپگینڈہ کررہے ہیں۔ ایسے لوگ علاقے کی ترقی کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ایسے لوگ پی پی پی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کے ملازمین کو گریڈ 17 میں جبکہ گریڈ 17 سے اوپر ٹائم سکیل میں ترقی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگے پیش کئے جانے والے بجٹ میں سب سے زیادہ پوسٹیں محکمہ تعلیم کو دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ دینے سے پہلے ہمارے علاقے کی اسمبلی کے ممبران کانا ڈویژن میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے تھے۔  آفیسران ترقی کی خاطر 50 لاکھ سے زیادہ کی رقم رشوت کے طور پر دینے کے باوجود اپنی ترقی نہیں کر پاتے تھے۔ لیکن پیپلز پارٹی کی طرف سے موجودہ سیٹ اپ کے بعد اب یہ تمام مسائل گلگت بلتستان میں ہی حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے مقابلے میں 300 ووٹ بھی نہیں لئے تھے وہ لوگ آج لیڈر بنے بیٹھے ہیں۔ میں لیڈر نہیں میں عوام کا خادم ہوں اور موجودہ سیٹ اپ سے مخالفین کو تکالیف ہو رہی ہیں اور وہ علاقے کی ترقی کرنا نہیں دیکھ سکتے ۔
خبر کا کوڈ : 170682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش