0
Thursday 14 Jun 2012 15:51

محکمہ تعلیم اسکردو کے ملازمین کا قبلہ درست نہں ہوسکا

محکمہ تعلیم اسکردو  کے ملازمین کا قبلہ درست نہں ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کی اسکردو میں موجودگی کے باوجود محکمہ تعلیم اسکردو کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی بڑی تعداد دفتری اوقات میں بھی دیگر تقریبات میں کھلم کھلا شرکت کرنے لگی ہے۔ دو روز سے مسلسل تعلیمی ادارے اور دفاتر میں ملازمین کی حاضری کا تناسب کم رہا۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کا قبلہ صوبائی حکومت اور ادارتی سربراہان کی موجودگی کے باوجود سیدھا نہیں ہوسکا ہے۔ سوموار کو ٹیچرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں دن بھر دو سو سے زائد اساتذہ دفتری اوقات کے باوجود تیاریوں اور تقریب کی رنگت میں اضافہ کرنے کیلئے موجود رہے جبکہ اگلے ہی روز کیڈٹ کالج اسکردو میں آوٹ پاسنگ کی تقریب میں شرکت کیلئے دیگر محکمہ جات کے ساتھ محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی کالج پہنچی ہوئی تھی۔

دلچسپ امریہ ہے کہ ان دونوں تقریبات کی صدارت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خود کررہے تھے۔ جبکہ دونوں ہی تقریبات میں وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم بھی تشریف فرما تھے۔ جبکہ دیگر محکموں کے سربراہان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی لیکن کسی نے بھی دفتری اوقات میں ملازمین کے ڈیوٹی سے غائب ہوکر ان تقریبات میں شرکت کا نوٹس نہیں لیا۔ ادارتی نظام کا المیہ ہی یہی ہے کہ ان کو سدھارنے کیلئے حکومت و ادارتی سربراہان جتنے بھی اقدامات کا دعویٰ کریں لیکن راست کارروائی کرنے میں حکومت اور بیوروکریسی دونوں ہی کمزور دکھاتی ہے اور اس کمزوری کی ایک جھلک ان حالیہ تقریبات میں دیکھی گئی۔
خبر کا کوڈ : 170989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش