0
Friday 15 Jun 2012 21:29

علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات قابل قدر ہیں، آیت اللہ تسخیری کی شیعہ علما کونسل کے وفد سے گفتگو

علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات قابل قدر ہیں، آیت اللہ تسخیری کی شیعہ علما کونسل کے وفد سے گفتگو

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں شیعہ علما کونسل کے 7 رکنی وفد نے آیت اللہ محمد علی تسخیری سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں اپنی تنظیم کی طرف سے کی گئی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عظمت عباس، نائب صدر حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ مختار حسین شاہ، علامہ زمان حسین حسینی اور علامہ محمد افضل حیدری شامل تھے۔ 

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ محمد علی تسخیری نے شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے علامہ ساجد نقوی ادارہ تقریب بین المذاہب کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن ہیں اور ادارہ ان کی خدمات کا معترف ہے۔  ان کا کہنا تھا علامہ ساجد علی نقوی اتحاد بین المسلمین کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھا رہے ہیں، جسکے لیے ادارہ تقریب المذاہب ان کا مشکور ہے۔  
 
آیت اللہ محمد علی تسخیری نے کہا کہ اللہ پر توکل رکھتے ہوئے عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران بڑی قوت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ تقریب المذاہب اسلامی کسی خاص مسلک کے نہیں، اسلام کے نفع کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔  شیعہ علما کونسل کی تحریک جعفریہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے تسلسل سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں خصوصاً تحریک منہاج القرآن کے ساتھ اعلامیہ وحدت، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور مختلف مسالک کے درمیان ضابطہ اخلاق کے بارے میں بھی آیت اللہ تسخیری کو آگاہ کیا۔ انہوں نے شیعہ علما کونسل کے اسلام آباد میں منقعدہ حالیہ اجلاس اور اس میں کئے جانے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔ 

علامہ رمضان توقیر نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کی تشکیل نے پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں بنیادی کردار ادا کیا اور ایم ایم اے نے ملکی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، صرف امریکہ کے ڈالروں پر پلنے والا ایک گروہ دہشت گردی پھیلائے ہوئے ہے۔

خبر کا کوڈ : 171303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش