0
Sunday 15 Mar 2009 13:20

اقوام متحدہ نے ۲۰۰۹ کو افغانستان کیلئے خطرناک قرار دے دیا :

اقوام متحدہ نے ۲۰۰۹ کو افغانستان کیلئے خطرناک قرار دے دیا :
 اقوام متحدہ نے افغانستان میں رواں سال سیکورٹی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ امریکی فوج نے کارروائی میں ۵ افغان شہریوں کو جاں بحق کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ۲۰۰۹ افغانستان کیلئے ایک خطرناک سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت، سیکورٹی فورسز اور عوام کو اتحادی افواج سمیت رواں سال مشکل ترین حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کافی سنگین ہے۔ افغان حکومت میں بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی ہورہی ہے۔ گزشتہ سال ہلاکتوں کی تعداد میں ۴۰ فیصد اضافہ ہوا جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں انتہا پسندوں کے حملوں میں ہوئیں تاہم ۳۹ فیصد ہلاکتیں غیر ملکی اور افغان اتحادی افواج کے ہاتھوں ہوئیں۔ علاوہ ازیں کابل میں امریکی فوج کے بیان کے مطابق افغان صوبے لوگر میں امریکی اور افغان فوج نے ایک کمپاونڈ پر چھاپہ مارا جس کے دوران جھڑپ میں ۵ مزاحمت کار مارے گئے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں مرنے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ورلڈ افیئر کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں عراق کی طرز پر کارروائی سے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے جبکہ حکومت کو مستحکم کرنے کیلئے فوجی اور سول امداد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال ابتری کی جانب جارہی ہے اور وہاں حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش