0
Saturday 16 Jun 2012 17:44

خیبر ایجنسی دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی

خیبر ایجنسی دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق افراد تعداد 26 ہو گئی ہے، جبکہ درجنوں زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے، پشاور کے اسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں لائے گئے زخمیوں میں سے پانچ نے دم توڑ دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 22 افراد کی حالت نازک ہے۔ لنڈی کوتل میں واقع ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 17 نعشیں لائی گئیں جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جس اڈے میں یہ دھماکہ ہوا ہے یہ ذخہ خیل قبائل کا اڈہ ہے اور اس قبیلے نے شدت پسندوں کے خلاف لشکر بنا رکھے ہیں۔ اس قبیلے کے افراد پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مُسافر گاڑی میں اس وقت دھماکہ ہوا جب گاڑی مسافروں سے بھر گئی تھی۔
 
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بم گاڑی میں پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ دھماکے کے وقت قریبی سکول کی چھٹی ہوگئی تھی اس لیے بچے بھی دھماکے کا نشانہ بنے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں زیادہ تر شدید زخمی ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی اس انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی کے باعث لنڈی کوتل کی فضاء انتہائی سوگوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 171797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش