0
Monday 18 Jun 2012 16:58

اسپانسرڈ غنڈہ گردی کے ذمہ دار وزيراعلٰی پنجاب، پی پی ارکان کو نقصان کا مقدمہ انکے کیخلاف ہوگا، رحمن ملک

اسپانسرڈ غنڈہ گردی کے ذمہ دار وزيراعلٰی پنجاب، پی پی ارکان کو نقصان کا مقدمہ انکے کیخلاف ہوگا، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ اگر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نقصان پہنچا تو ایف آئی آر وزیراعلٰی پنجاب اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج کروائی جائے گی۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے گھروں پر حملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کسی رکن اسمبلی کو نقصان پہنچا تو اس کی ایف آئی آر وزیراعلٰی پنجاب اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج کرائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے خلاف حملوں کو روکنے اور سرکاری املاک کو نقصان سے بچانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جاري ايک بيان ميں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پيپلزپارٹي کے ارکان کيخلاف حملوں کو روکنے ميں بري طرح ناکام رہي ہے اور اسپانسرڈ غنڈہ گردي کے ذمہ دار وزيراعلٰي ہيں، شہباز شريف مظاہروں اور حملوں کو روکنے کے بجائے سياست چمکاتے ہوئے سياسي مخالفين کي زندگياں خطرے ميں ڈال رہے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبہ ميں امن وامان کو کنٹرول کرنا صوبائي حکومت کي ذمہ داري ہے۔
خبر کا کوڈ : 172334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش