0
Monday 18 Jun 2012 18:43

توانائی بحران پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں، وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی، احمد مختار

توانائی بحران پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں، وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی، احمد مختار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے حل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، سرکاری املاک کو آگ لگانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ملک بھر میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے پیداوار بڑھا رہے ہیں۔ چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار اس وقت 10 ہزار 5 سو میگا واٹ جبکہ طلب 17 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے۔ شہروں میں 8 جبکہ دیہاتوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا پروگرام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی و بجلی کی وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی بلکہ میں نے اس عہدے کے لئے خود وزیراعظم سے درخواست کی تھی۔ میرے لئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے چنگل سے نکلنا ایک چیلنج ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقي وزير پاني و بجلي چوہدري احمد مختار نے اسلام آباد ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہروں ميں 8 اور ديہات ميں 12 گھنٹے لوڈشيڈنگ کي جائے گي، پنجاب ميں املاک کو آگ لگانے کا کسي کو فائدہ نہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وزيراعلٰي پنجاب شہباز شريف احتجاج ميں تھے تو ان کيخلاف بھي مقدمہ درج کرائيں گے، کسي بھي شخص کے خلاف جعلي مقدمہ درج نہيں کرايا جائے گا۔ وفاقي وزير پاني و بجلي نے مزيد کہا کہ توانائي بحران کے حل کيلئے کوششيں کر رہے ہيں، بجلي کي پيداوار بڑھانا آسان کام نہيں۔ چوہدري احمد مختار کا کہنا ہے کہ بجلي کي وزارت چيلنج قبول کرکے لي، صدر آصف علي زرداري سے پاني و بجلي کي وزارت کيلئے درخواست کي تھي۔
خبر کا کوڈ : 172344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش