0
Thursday 21 Jun 2012 14:48

وزارت عظمی کے لئے کل پانچ امیدوار میدان میں

وزارت عظمی کے لئے کل پانچ امیدوار میدان میں
اسلام ٹائمز۔ آج وزارت عظمی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس کل پانچ امیدواروں کے کاغذات حمع کروائے گئے جن امید حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مخدوم شہاب الدین، قمر زمان کائرہ اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔ جبکہ دوسرے دو امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سردار مہتاب احمد خان عباسی اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے دو امیدوار سامنے آئے تھے، لیکن آج قمر زمان کائرہ جو اس سے قبل مخدوم شہاب الدین کی حمایت کر چکے ہیں اچانک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے اور انہوں نے وزارت عظمی کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مہتاب خان عباسی نے کہا کہ مخدوم شہاب الدین جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، ان سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 173123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش