0
Friday 22 Jun 2012 00:28

کوئٹہ، مسجد میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

کوئٹہ، مسجد میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ، 16 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون غوث آباد میں تبلیغی مرکز فاروقیہ مسجد میں نماز عصر کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں نعمت اللہ اور محسن احمد جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور غازی سے بتایا جاتا ہے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 16 افراد شمس الدین حاجی راز محمد، محمد عابد، محمد شاہ، حاجی محمد، سمیع اللہ، نجیب اللہ، عبد الحمید، عبد البشیر، مجید احمد عبد الرؤف، منصور احمد، جمعہ خان زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا۔
 
سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد ہاشم غلزئی نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ سول اسپتال کے ایم ایس محمد نواز کبزئی نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔ فاروقیہ مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ اور پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 173182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش