0
Thursday 28 Jun 2012 00:02

پشاور، طالبان کے ہاتھوں امن لشکر کے سابق سربراہ فہیم خان کا تین ساتھیوں سمیت قتل

پشاور، طالبان کے ہاتھوں امن لشکر کے سابق سربراہ فہیم خان کا تین ساتھیوں سمیت قتل

اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ بازید خیل کے امن لشکر کے سابق سربراہ فہیم خان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فہیم خان اور تین ساتھیوں کی نعشیں دلہ ذاک اور رنگ روڈ کے درمیان واقع چوک میں کھڑی گاڑی سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہیم خان کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہیں، پولیس کے مطابق سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں فہیم سمیت تین افراد کی نعشیں دوسری سیٹ پر جبکہ ایک شخص کی نعش آخری سیٹ پر پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق سابق یوسی ناظم اور امن لشکر کے سابق سربراہ فہیم خان کو سر میں تین گولیاں ماری گئیں۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لے لیا. ابتدائی رپورٹ کے مطابق فہیم خان کو ساتھیوں سمیت کہیں اور قتل کرکے نعشیں دلہ ذاک روڈ کے چوک میں چھوڑ دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سابق فہیم دو روز قبل لاپتہ ہو گئے تھے۔ وہ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے ناظم رہ چکے ہیں اور بڈھ بیر میں طالبان مخالف امن لشکر کے سربراہ بھی تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو فون کر کے قبول کی۔ یاد رہے کہ امن لشکر کے سابق سربراہ پر کئی خودکش حملے ہوچکے ہیں جبکہ دو ہفتے قبل بھی ان کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا تھا، جس میں ان کے دو محافظ جاں بحق ہوئے تھے۔ 

خبر کا کوڈ : 174913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش