0
Tuesday 12 Jun 2012 17:37

پشاور، سابق سربراہ امن لشکر کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق

پشاور، سابق سربراہ امن لشکر کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، نواحی علاقہ بڈھ بیر میں آج امن لشکر کے سابق سربراہ فہیم خان کی گاڑی پر خودکش حملہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، ایس پی رورل نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سابق سربراہ امن لشکر فہیم خان کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ہوا، تاہم وہ گاڑی میں موجود نہ تھے، دھماکے میں دیگر 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، اور زخمیوں و جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ امن لشکر کے سابق سربراہ فہیم خان پر اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکش حملے ہو چکے ہیں، تاہم وہ ان حملوں میں محفوظ رہے اور آج بھی وہ خوش قسمتی سے دہشتگردوں کا نشانہ نہ بن سکے۔
خبر کا کوڈ : 170598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش