0
Thursday 28 Jun 2012 02:06

کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ ملک پر قابض ہے، پروفیسر افتخار چودھری

کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ ملک پر قابض ہے، پروفیسر افتخار چودھری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں الیکشن الیکشن کھیل رہی ہیں، اتحادی آئے روز نئے عہدے لے کر خوش ہو جاتے ہیں، عوامی مسائل سے ان کو کوئی سرو کار نہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی نمبر 13 ملتان کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر حلقہ 195 عبدالرزاق بندیشہ، چودھری شاکر حسین، میاں محمد ملک، رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ، سعید احمد انصاری، کنور محمد صدیق و دیگر موجود تھے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ ملک پر قابض ہے، اس سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ پروفیسر افتخار چوہدری نے کہا کہ ملک میں استحکام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت برسراقتدار نہیں آتی، ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا دامن الحمد اللہ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 174921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش