0
Friday 29 Jun 2012 00:09

ن لیگ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو روکنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی، چوہدری نثار

ن لیگ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو روکنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون نے دوہری شہریت کے بارے میں کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو غیر مؤثر کرنے یا تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ نون دوہری شہریت کے بارے میں کسی بھی آئینی ترمیم کی پوری قوت کے ساتھ مخالفت کرے گی جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود یا عدلیہ کی آزادی کو ختم کرنے کا باعث بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے اور یہ بات وزیراعظم کے حالیہ انتخاب اور 20 ویں آئینی ترمیم کے دوران واضح ہو گئی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نون لیگ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو روکنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ تاريخ کی بدديانت اور نااہل حکومت اور اس کے لالچي اور خودغرض اتحاديوں کو نوشتہ ديوار پڑھ لينا چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ نااہل، بدديانت اور ناکام حکومت کو سپريم کورٹ کی عزت و ناموس سے کھيلنے کي اجازت نہيں ديں گے، چوہدري نثار نے کہا کہ حکمران طبقہ آصف زرداری کی سرپرستی ميں عياشيوں ميں مصروف ہے اور جب تک موجودہ حکمران اقتدار سے چمٹے ہيں، خير کی کوئی اميد نہيں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی لوٹی دولت کو سوئس بينکوں ميں محفوظ رکھنے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ليگ ن استعفی دے ديتی تو حکمرانوں کو سپريم کورٹ کے فيصلوں کو سبوتاژ کرنے، چيف اليکشن کمشنر کی تقرری اور من پسند عبوری حکومت کے قيام جيسی من مانياں کرنے سے کوئی نہ روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 175125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش