1
0
Wednesday 4 Jul 2012 14:15

مسلم لیگ ہم خیال اور مجلس وحدت مسلمین میں سیاسی و انتخابی اتحاد کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

مسلم لیگ ہم خیال اور مجلس وحدت مسلمین میں سیاسی و انتخابی اتحاد کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ہم خیال اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے درمیان کرپشن، لوڈشیڈنگ، عدلیہ کی آزادی سمیت قومی معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور دونوں جماعتوں کے درمیان وسیع تر سیاسی و انتخابی اتحاد کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری میاں محمد آصف اور سٹیرنگ کمیٹی کے سیکرٹری میجر (ر) محمد عباسی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسی امور سید علی اوسط، سید اخلاق بخاری، غلام اصغر تقی اور مولانا اقبال کامرانی پر مشتمل وفد نے گرین بلڈنگ لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی و انتخابی اتحاد کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، میاں محمد آصف نے پارٹی قائدین حامد ناصر چٹھہ، سلیم سیف اللہ اور ہمایوں اختر خان کو مذاکرات کی کامیابی کی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اس ضمن میں میاں آصف نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مسلم لیگ ہم خیال کے نئے انتخابات سے قبل وسیع تر سیاسی اتحاد کے قیام کیلئے دینی و سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری رہیں گے۔

اسلام ٹائمز نے تفصیلات جاننے کیلئے ایم ڈبلیو ایم سیاسی امور کے سیکرٹری علی اوسط سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ہم خیال کے سیکرٹری انفارمیشن سابق رکن قومی اسمبلی میاں آصف نے پارٹی کی جانب سے ظہرانے پر دعوت دی تھی، ملاقات میں میں کرپشن، دہشتگردی، فرقہ واریت اور دیگر اہم ملکی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ہم خیال سے مذاکرات اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ ہم خیال کی مزکزی قیادت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد تشریف لائے گی۔
خبر کا کوڈ : 176649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

I think MWM should immediately make alliance with parties which have soft corner about shias, especially sunni tehrik, sunni itehad council, and then with emerging parties like PTI.
منتخب
ہماری پیشکش