0
Wednesday 30 Dec 2009 16:12
اسرائیلی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،

اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کیلئے مزاحمتی صلاحیت بڑھا لی ہے: حماس

اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کیلئے مزاحمتی صلاحیت بڑھا لی ہے: حماس
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما اور لبنان میں حماس کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مجاہدین نے غیر معمولی دفاعی صلاحیت حاصل کر لی ہے، اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے کی جسارت کی تو اسے حیران کر دینے والا جواب دیں گے۔ مجاہدین کے پاس اسرائیل کے اندازوں سے کہیں زیادہ دفاعی صلاحیت موجود ہے جسکی تفصیل صرف اسرائیل کے ساتھ لڑائی کے موقع پر عملاً سامنے آئے گی۔ منگل کے روز بیروت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس صہیونی وزیر دفاع ایہود باراک کے اس بیان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے جس میں باراک نے دھمکی دی تھی کہ آئندہ سال حماس یا لبنانی حزب اللہ یا دونوں کے ساتھ بیک وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسرائیل کی اس نوعیت کی دھمکیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ حماس کو شکست دینا آسان ہو گا۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اسکے پاس اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری قوت اور صلاحیت ہے۔ اس سلسلے میں مجاہدین نے غیر معمولی دفاعی صلاحیت حاصل کر لی ہے جسکا اظہار صرف جنگ میں کیا جائے گا، اس سے قبل اپنی دفاعی صلاحیت سامنے نہیں لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 17678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش