0
Friday 6 Jul 2012 14:23

مغربی رويئے سے شام ميں حالات مزيد خراب ہو رہے ہيں، سرگئی لاروف

مغربی رويئے سے شام ميں حالات مزيد خراب ہو رہے ہيں، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ روس نے شام سے متعلق مغرب کے رويئے پر انتہائی برہمی اور شديد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کيا ہے کہ مغرب کے جارحانہ رويئے سے شام ميں ”بڑي جنگ“ چھڑ سکتی ہے۔ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کيا ہے کہ مغربی رويئے سے شام ميں حالات مزيد خراب ہو رہے ہيں، تشدد روز بروز بڑھ رہا ہے جو بالآخر خطے ميں بہت بڑی جنگ کا پيش خيمہ ہو سکتا ہے۔
 
انہوں نے مزيد کہا کہ مغرب نے شام کے صدر بشارالاسد کو ماسکو ميں سياسی پناہ کی تجويز دے کر شام سے متعلق روس کی پوزيشن کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ يہ غير سنجيدہ اور اصولوں سے عاری ايسے لوگوں کی کوشش ہے جنہيں خارجہ پاليسی کا علم ہی نہيں۔ انہوں نے ايک بار پھر خبردار کيا کہ روس شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد مسترد کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 176984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش