0
Sunday 8 Jul 2012 11:25

امریکہ اور نیٹو کی افغانستان میں شکست کے بعد موجودہ صورت حال بدل جائے گی، ترابی

امریکہ اور نیٹو کی افغانستان میں شکست کے بعد موجودہ صورت حال بدل جائے گی، ترابی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نیٹو اور امریکہ کی عبرت ناک شکست کے بعد یہاں کا سیاسی سیناریو بدل جائے گا، دس سالوں سے یہاں سیکولر اور لادین لابی مغربی تہذیبی یلغار کی آبیاری کرتی رہی ہے۔ افغانستان میں شکست کے بعد یہاں حالات تبدیل ہوں گے اور اسلامی تحریک کے لیے موافق حالات پیدا ہوں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تحریک اسلامی ہوم ورک مکمل کر لے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  

انھوں نے  کہا کہ بیس کیمپ میں حقیقی تبدیلی کی داعی اور عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت اسلامی ہے۔ تمام پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک میں تبدیل کی لہر اٹھ چکی ہے، امت مسلمہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کے مسائل کا حل اسلام اور اسلامی تحریک کے پاس ہے۔ اسلام عرب ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے یقینا اس کے اثرات اس خطے پر بھی ہوں گے۔ انھوں نےکہا کہ گلگت بلتستان گذشتہ ایک سال سے شدید فرقہ واریت کا شکار ہے۔ یہاں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ہم مرکزی سطح پر آل پارٹیز کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کروا کے ہم اس گشیدگی کوکم کرنے کی کوششں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 177354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش