0
Thursday 12 Jul 2012 12:34

گجرات اور اچھرہ واقعہ ايک ہی گروہ کی کارروائی ہے، آئی جی پنجاب

گجرات اور اچھرہ واقعہ ايک ہی گروہ کی کارروائی ہے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب حاجی حبيب الرحمن کا کہنا ہے کہ گجرات اور اچھرہ واقعہ ايک ہی گروہ کی کارروائی لگتی ہے۔ رسول پارک ميں جائے وقوع پر ميڈيا سے گفتگو ميں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ يہ بلڈنگ محکمہ جيل خانہ جات نے کرائے پر لی تھی اور اس بات کی تحقيقات کی جائے گی کہ زيرتربيت اہلکاروں کے لئے سيکيورٹی کا انتظام کيوں نہيں کيا گيا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے پانچ بجے پيش آيا جس ميں دس افراد موٹرسائيکلوں اور گاڑی ميں آئے تھے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ گجرات اور بابوصابو والی کاروائی بھی دہشت گردی تھی اور يہ بھی دہشت گردی کی کاروائی ہے اور دہشت گردی کے پيچھے چھپے ہاتھ جلد قوم کے سامنے لائيں گے۔ 

آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات نیٹو سپلائی کی بحالی کا ردعمل ہوسکتے ہیں۔ لاہور میں اچھرہ واقعے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے کہا رسول پارک میں پولیس اہلکاروں کے گھر میں گھس کر حملہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ 

آئی جی پنجاب نے اچھرہ واقعہ کی تفتیش کے لئے سی سی پی او لاہور کی سربراہی میں آٹھ رکنی کیمٹی تشکیل دے دی۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
خبر کا کوڈ : 178520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش